تربت: فائرنگ سے پنجاب کے رہائشی 6 افراد ہلاک، 2 زخمی

620

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں رات گئے مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور 2 زخمیہوگئے۔ ہلاک اور زخمیوں کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب سے ہے۔

پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد نے سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سےوہاں موجود 6 افراد موقع پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کی شناخت رضوان ولد اللہ داد، شھباز ولد ممتاز، وسیم ولدممتاز، شفیق احمد ولد نامعلوم، محمد نعیم ولد نامعلوم اور سکندر ولد نامعلوم ساکنان ملتان اور نارووال جبکہ زخمیوں میں غلاممصطفی ولد نزیر احمد سکنہ ملتان اور توحید ولد جاور خان سکنہ نارووال پنجاب ہیں۔

پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات پیش آیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول ٹھیکیدار کے ہاںتعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مزدوری کررہے تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرضروری کارروائی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔