ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں نامعلوم ملزمان نے ایک اسکول پر فائرنگ کی ہے۔
گزشتہ شب نامعلوم افراد کی جانب سے ساچ اسکول میناز بلیدہ پر فائرنگ کی گئی جس میں کئی گولیاں ساچ کے مین آفس کے دروازے اور کمرے کے اندر ٹیبل اور کرسیوں پر کئی گولیاں لگیں۔
اسکول انتظامیہ نے واقعہ کو علم دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس جیسے منفی عمل سے نہ ساچ ٹیم مثبت ایکٹیویٹیز سے دستبردار ہونگے اور نہ ہی ان عناصر کو منفی سرگرمیوں کے لیے اسپیس دیں گے ۔ اس طرح کے اعمال تسلسل کیساتھ رونماء ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ساچ ٹیم باہمی مشاورت کے بعد جلد اہم فیصلہ کرے گی ۔
واضح رہے آج 27 اکتوبر بروز جمعہ کو ساچ اسکول میناز کے زیر اہتمام بچوں کا منشیات کے حوالے سے آگائی واک کا انعقاد کیا جانا تھا۔
واک ساچ اسکول سے لیکر چوک تک اختتام پذیر ہونا تھا ۔جو گزشتہ شب واقعہ پیش آنے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے بلیدہ اور زامران میں کئی اسکول نامعلوم ملزمان کے ہاتھوں جلے گئے ہیں ۔