بلوچستان فورسز اور معدنیات لیجانے والے گاڑی پر حملہ

527

منگل کی شب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور معدنیات لیجانے وانے گاڑی پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پاکستانی فورسز کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی۔

وہاں دارالحکومت کوئٹہ سے اطلاعات ہیں کہ بھوسہ منڈی ویسٹرن بائی پاس کے قریب مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو زخمی کردیا ۔

دریں اثنا قلات کے علاقے منگچر میں چار بوز کے مقام پر مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو نذر آتش کردیا۔