وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ محمد برکت بنگلزئی کے جبری گمشدگی کی مکمل تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردی ہیں۔
لواحقین نے شکایت کی کہ محمد برکت بنگلزئی ولد محمد عارف کو 27 ستمبر 2022 کو انکے گھر واقع کلی بنگلزئی سبزل روڑ کوئٹہ سے فورسز نے انکے اہلخانہ کے سامنے سے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کیا اور انہیں محمد برکت کےحوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہاہے جس کی وجہ سے انکا خاندان شدید کرب و اذیت میں مبتلا ہے ۔
نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیمی سطح پر محمد برکت کے اہلخانہ کو یقین دلایا گیا کہ وی بی ایم پی محمد برکت کے کیس کو حکومت اور لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن کو فراہم کرے گی اور تنظیم ہر فورم پر محمد برکت کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھائی گی۔
نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ محمد برکت پر کوئی الزام ہے انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اگر بےقصور ہے تو انکی رہائی کو فوری طور پر یقینی بنا کر انکے خاندان کو زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائے۔