آواران: مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کر دیا

343

بلوچستان کے ضلع آواران کے سب تحصیل گیشکور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ضلع آواران کے سب تحصیل گیشکور کے علاقے گشانگ میں نامعلوم مسلح افراد نے دلمراد ولد جان محمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلمراد ولد جان محمد اور ان کی زوجہ نور بی بی موقع پر ہلاک ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لیویز کے مطابق مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔