اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے، حماس کی تصدیق

397

سطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

قطر کی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خواتین، بچوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کروایا جائے گا۔

قطری حکام دوحہ اور غزہ میں حماس کے عہدیداروں سے رابطے میں ہیں، قطر امریکا کے تعاون سے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ہفتے سے مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ اپنے تمام جنگجوؤں کی رہائی کیلئے اسرائیل کے ساتھ جنگی قیدیوں کے تبادلے پر غور کر رہے ہیں