اسرائیل اور علاقے کی خلاء سے نگرانی کرنے والا اسرائیلی اتحادی ملک امریکہ حملے کے سیٹلائٹ مناظر دنیا کے سامنے لائیں: ماریہ زاہرووا
روس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل، غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اور 500 سے زائد انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے، حملے کے سیٹلائٹ مناظر دنیا کے سامنے لائے۔
روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ “حقیقت یہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ برائے مہربانی اسرائیل اور، علاقے کی خلاء سے نگرانی کرنے والا اسرائیلی اتحادی ملک، امریکہ حملے کے سیٹلائٹ مناظر دنیا کے سامنے لائیں”۔
جرمنی کی حکومت نے بھی کہا ہے کہ غزّہ کے الاہلِ بپٹسٹ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کو تفصیلی شکل میں منظرِ عام پر لایا جائے۔
بین الاقوامی تعزیراتی عدالت نے بھی کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال کی تفتیش جاری ہے۔ اس معاملے کے بارے میں معلومات رکھنے والے فریق بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے اٹارنی دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں۔
تعزیراتی عدالت نے تفتیش سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے خواہش مندوں کے لئے سوشل میڈیا ایکس سے لنک شیئر کیا ہے۔ معلومات فراہم کرنے کے خواہش مند اس لنک سے اپنے نام کے ساتھ یا پھر نام کو پوشیدہ رکھ کر معلومات فراہم کر سکیں گے۔