آصف مراد اور کاوش حسین کو بازیاب کرایا جائے، نصراللہ بلوچ

217

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ آصف مراد اور کاوش حسین کی جبری گمشدگی کی تمام تفصیلات اُنکے اہلخانہ نے تنظیم کو فراہم کردی ہیں۔

اانہوں نے تنظیم کو شکایت کی کہ رواں سال 3 ستمبر کو فورسز نے آصف مراد ولد مراد بلوچ اور کاوش حسین ولد راشد حسین کو پٹھان چوک، جام کالونی حب چوکی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اور انہیں انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے معلومات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

نصراللہ بلوچ نے حکومت سے اپیل کی کہ آصف مراد اور کاوش حسین کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔