پاکستان کوسٹ گارڈ کی مسلسل غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کی مذمت کرتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمان

133

حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ ناکہ کھاڑی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی مسلسل غنڈہ گردی، بھتہ خوری، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور ڈرائیوروں پر تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے وندر کے قریب ناکہ کھاڑی پر کوسٹ گارڈ کی جانب سے بھتہ نہ ملنے پر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور ڈرائیوروں پر تشدد کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹ گارڈ ایک غنڈہ گرد ادارہ جس کو لوگوں کی تذلیل ان پر تشدد اور بھتہ خوری کے لئے لوگوں پر مسلط کیا گیا ہے۔

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے واضح طور پر کہا کہ کوسٹ گارڈ کی غنڈہ گردی اور بھتہ گیری کے خلاف ہر ممکن جدوجہد کریں گے اور اس ادارے کو مزید لوگوں پر تشدد اور بھتہ گیری کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر کوسٹ گارڈ کی جانب سے رویہ نہیں بدلا تو کوسٹ گارڈ کے ہر اس کیمپ کے سامنے احتجاج کریں گے جہاں لوگوں کی تذلیل ہوتی ہو۔

دریں اثنا ایک اور بیان میں ٹرانسپورٹ برادری نے بھی ناکہ کھاڑی میں پاکستان کوسٹ گارڑکی جانب سے بھتہ گیری کا الزام عائد کی گئی ہے انکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے چند افسران اور اسلم اور عمر نامی شخص سرعام بھتہ وصول کرنے لگے، بھتہ نہ دینے کی صورت میں ٹرانسپورٹر کی گاڑیوں کے شیشوں کو توڑ کر کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا دیا۔

ٹرانسپورٹ برادری کا کہنا ہے کہ ناکہ کھاڑی کے مقام پر پاکستان کوسٹ گارڈر کے اسلم اور عمر نامی شخص سرعام گاڑیوں سے بھتہ لینے لگے ہیں چیک پر جمع 200 سو سے زائد گاڑیاں جن میں بڑی اور چھوٹی گاڑیاں شامل ہیں انھیں زبردستی روک کر بھتہ وصول کررہے ہیں جبکہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں سرعام گاڑیوں پر ڈنڈا برسا انکے شیشے توڑ دیتے ہیں جس سے گاڑی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوجاتا ہے اور گاڑیوں کے غریب ڈرائیوروں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں بھی مذکورہ اہلکاروں نے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیوروں پر تشدد کیا لیکن پاکستان کوسٹ گارڈ کے بالاافسران نے اس افسوس ناک واقع پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے کروڑو ںروپے کی مختلف گاڑیوں کے قیمتی شیشے اور قیمتی سامان توڑ ڈالے اور اس واقعے کی کوئی بھی نوٹس نہیں لیا گیاٹرانسپورٹروں کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ نے جان بوجھ کر ٹریفک کی روانی کو معطل کر کے لوگوں کو نقصان پہنچایا اور نام ٹرانسپورٹ والوں کا بدنام کیا۔