بلوچستان فائرنگ اور ٹریفک حادثات، 3 افراد ہلاک، ایک زخمی

66
File Photo

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق حب شہر میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر شاکر ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے سبب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نو عمر لڑکے مخالف سمت سے آنے والی ہائی روف گاڑی اور کوچ سے ٹکرا گئے ۔

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 16 سالہ محمد حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ 14 سالہ ذاکر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دارالحکومت کوئٹہ میں گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایدھی ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ، جاں بحق بچی کی شناخت بی بی زارہ ولد محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

وہاں لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

لورالائی کے علاقے بائی پاس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص نعمت اللہ سکنہ کچلاک کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے نعش ہسپتال منتقل کردی گئی نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثنا خضدار میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے چمروک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالباسط نامی نوجوان ہلاک کیا ۔

جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔