اورماڑہ: کشتی ڈوبنے سے باپ جاں بحق، بیٹوں کو بچا لیا گیا

87
File Photo

بلوچستان کے ساحلی علاقہ اورماڑہ کے علاقے بٹ میں کشتی ڈوبنے کی اطلاعات، باپ جاں بحق، بیٹوں کو بچا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایاکہ اورماڑہ کے علاقے بٹ کے سمندری حدود میں چھوٹی کشتی ڈوب گئی، کشتی میں باپ اور بیٹوں سمیت تین افراد سوار تھے۔کشتی میں سوار تینوں افراد میں سے علی نامی شخص جاں بحق جبکہ ان کے بیٹوں کو مقامی ماہیگیروں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد کا تعلق اورماڑہ کے علاقے گورھڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بٹ کے پہاڑی سلسلے میں ساحل پر سمندری جوار کے سبب ریسکیو کیئے گئے افراد کو گاڑی کی مدد سے اورماڑہ لانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔