پاکستانی فورسز نے ساحلی شہر گوادر سے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت کمالان ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے جو دشت کنچتی کا رہائشی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو پاکستانی فورسز نے ایک ستمبر کو حراست میں لیا ہے، جس کے بعد سے وہ منظرعام پہ نہیں آسکا۔