گوادر: پاکستانی فورسز نے اسکول سے ایک شخص کو جبری لاپتہ کردیا

291

ساحلی شہر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کو ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی سے حراست میں لیا گیا جس کی شناخت شہزاد ولد اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے لاپتہ ہونے والا شخص پسنی کے علاقے وارڈ نمبر 7 کا رہائشی ہے جنہیں گذشتہ دنوں 21 ستمبر کو مستانی ریک بازار کے اسکول سے صبح کے گیارہ بجے فورسز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کیا ہے۔

لاپتہ ہونے والا شخص پچھلے تین سالوں سے ریک بازار کے اسکول کا چپراسی تھا جنہیں گذشتہ روز وہاں سے فورسز نے حراست میں لیا ہے۔