گوادر: موسم کی خبریں دینے والا نوجوان جبری لاپتہ

353

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی خفیہ اداروں نے عبداللّہ رحیم نامی نوجوان سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو لاپتہ کردیا ہے۔

مذکورہ نوجوان بلوچستان ویدر فورکاسٹ نامی پیج کا ایڈمن ہیں جن کو آج دوپہر ایک بجے خفیہ اداوں کے اہلکاروں نے ڈھور کے قریب واقع تیل کے ایک ڈپو سے اٹھا کر لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ، سمیع اللّہ کے بڑے بھائی ہیں چند سال قبل اس کے چھوٹے بھائی سمیع اللہ کو بھی نامعلوم افراد رات کے تیسرے پہر میں گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے اور بدترین تشدد کرکے ایک ہفتے بعد چھوڑ دیا تھا لیکن بازیابی کے کافی عرصے بعد تک بھی بھی نامعلوم افراد انہیں پریشان کرتے رہیں جس کی وجہ سے وہ اپنی تعلیم بھی مکمل نہیں کرسکا اور بیرونِ ملک چلا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عبداللہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بے روزگار تھے لیکن گذشتہ چھ سات ماہ سے وہ تیل کے ایک ڈپو میں بحیثیت منشی کام کر رہے تھے آج بمورخہ 13 ستمبر 2023 کو دوپہر ایک بجے کے قریب اٹھا کر لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں۔