گوادر: حجام کی دکان پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

474

بدھ کی شب بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پیشکان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے حجام کی دکان پر فائرنگ کرکے ایک غیر مقامی شخص کو ہلاک کردیا۔ واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ نے لاش تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاہم واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں