بلوچستان کے ساحلی شہر کیچ اور تربت سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے دو طالب علم بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تربت سے رواں سال 31 جولائی کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوشاد بلوچ بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے۔
دریں اثنا گوادر سے لاپتہ طالب علم جبار ولد حاجی اسلم بھی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ نوجوان طالب علم کو اس وقت جبری لاپتہ کیا گیا جب پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف گوادر کے دورے پر تھے۔