کیچ میں دو موبائل ٹاور نذر آتش

292
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں گذشتہ شب نامعلوم افراد دو مختلف مقامات پر دو مواصلاتی کمپنی کی ٹاور کو نذرآتش کرکے ناکارہ بنادیا ہے۔

ٹاور کو کیچ کے علاقے تمپ میرآباد اور بالگتر سہاکی مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مذکورہ ٹاوروں سے مواصلاتی رابطہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں مواصلاتی کمپینوں کے ٹاوروں کو نشانہ بنائے جاچکے ہیں جنکی ذمہ داریاں آزادی پسند مسلح تنظیمں قبول کرچکی ہیں، تاہم ان دونوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔