کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک

479

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ تحصیل تمپ کے علاقے نظر آباد کے مقام پر پیش آیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نادل عرف گنگا اور وسیم سکنہ نظرآباد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا جو بعدازاں فورسز سامنے سرنڈر ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ماضی میں سرنڈر شدہ افراد کو آزادی پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، آزادی پسندوں کی جانب سے الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اسطرح کے لوگ فورسز کی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ سے منسلک ہوتے ہیں جو بلوچ آزادی پسندوں کی مخبری سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں۔

تاہم اس واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔