کوئٹہ: پولیس پر دستی بم حملہ، دو افراد زخمی

321

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سریاب روڈ میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 12 ستمبر کی صبح سریاب روڈ پر پولیس اہلکار ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیل کردہ گودام پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر دستی بم پھینکا جو قریب ہی گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

پولیس کے مطابق حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنکی شناخت نیاز اللہ اور کریم نواز کے ناموں سے ہوئی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

کارروائی کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی ہے۔