کوئٹہ: پولیس اہلکار کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل

365

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس اہلکار کی شہری پر تشدد کی وائرل ویڈیو کے بعد مختلف حلقوں نے واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن میں کیسکو آپریشن کے دوران شہری پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر حکومت بلوچستان نے نوٹس لے لیا صوبائی وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پولیس کا شہریوں کیساتھ ایسا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

حکومت نے وائرل ویڈیو پر آئی جی پولیس کو تحقیقات کر کے فوری کارروائی کی ہدایات جاری کی ہے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ شہر میں پولیس اہلکار کیجانب سے شہری پر تشدد سے پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں بڑھنے کا خدشہ ہے اور حکومت کسی بھی صورت کسی ایک اہلکار کی غلطی کیوجہ سے ایسا ہونے نہیں دیگی ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی شہریوں سے ناراسلوک ، تشدد اور دیگر واقعات مسلسل رپورٹ ہوتے ہیں ۔