کوئٹہ میں قابض پاکستانی فورس پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

331

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب کوئٹہ، ہزار گنجی میں قابض پاکستان کے ذیلی فورس پولیس کی ایک گاڑی کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ گشت کررہے تھے۔

ترجمان نے کہاکہ دستی بم کے دھماکے میں گاڑی میں سوار تین اہلکار زخمی ہوگئے جن میں دو شدید زخمی شامل ہیں۔

جیئند بلوچ نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض پاکستانی فوج اور اس کے شراکت داروں پر ہمارے حملے مقصد کے حصول تک جاری رہینگے۔