کوئٹہ :فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

189

کوئٹہ میں نامعلوم افراد فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گن مین کی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار قاضی عتیق الرحمٰن کے یہاں بطور گن مین تعینات تھا۔

پولیس اہلکار کی شناخت خضدار کے رہائشی محمد عارف ولد عبدالعزیز مینگل کے نام سے ہوئی، زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-