کوئٹہ: بلوچستان اِن فریمز “فوٹو ایگزیبیشن کا آج دوسرا روز

285

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ بولان میڈیکل کالج میں بلوچستان کے معروف فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی شاعر آشوب مبارک قاضی کے نام سے منسوب بلوچستان اِن فریمز فوٹو ایگزیبیشن 23 ستمبر سے منعقد کیا گیا ہے اور آج ایگزیبیشن کا دوسرا دن ہے۔

ایگزیبیشن میں سیاسی و سماجی، طلبا و طالبات سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

کمانجر بلوچ نے بتایا کہ ایگزیبیشن کے پہلے دن میں 75 فوٹو فریمز فروخت ہوئے۔ کوئٹہ کے بلوچ عوام کی جانب سے کمانچر کی ایگزیبیشن پر رسپانس اُمید افزاء ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب یہ فریمز ہر کسی کے گھر میں آویزاں ہوں گے تو اس سے بلوچستان کی تاریخی شخصیات، مقامات اور حالات نمایاں ہوں گے۔

انہوں کہاکہ دوستوں کی تعاون سے اگزیبیشن کا منقعد ہونا ممکن ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچ قوم نے اسی طرح تعاون کیا تو پورے بلوچستان میں ایگزیبیشن منعقد کروں گا۔

یہ تمام فریمز بلوچستان کی عکاس ہیں۔ ان فریمز میں بلوچستان کی ثقافت، تاریخی مقامات، اُنکے عظیم رہنما اور عام زندگی کے حالات و حقائق منکشف ہیں۔ کمانچر بلوچ نے اِن پندرہ سالہ سفر کے دوران 7000 سے زیادہ تصویریں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی ہیں جس میں محض بلوچستان دیکھا جاسکتا ہے۔