ژوب: روڈ حادثے میں بیس افراد زخمی

95

بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایک روڈ حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ ژوب میں ڈی آئی خان شاہراہ درازندہ کے علاقے سرہ خاورہ کے قریب پیش آیا ہے۔ جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پیاز سے لوڈ ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 8 بچوں، 4 خواتین سمیت کل 20 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سات افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔