ڈیرہ بگٹی: 2 افراد اغواء

224

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی، سوئی میں مسلح افراد نے دو افراد اغوا کرلئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز درجنوں مسلح افراد نے سوئی تا ڈیرہ بگٹی جانے والے مرکزی شاہراہ کو ٹلی مٹ کے مقام پر بند کر کے متعدد گاڑیوں کی تلاشی لیکر دو افراد کو شناخت کے بعد اغواء کر لیا۔

مذکورہ افراد میں سے ایک شخص کی شناخت باز محمد ولد توڈو مندوانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے تاہم دوسرے شخص کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

بتایا جارہا ہے کہ دونوں کا تعلق مبینہ طور پر سرکاری حمایت مسلح گروہ سے ہیں۔