ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ کا دھماکا، 1 شخص ہلاک

352

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے لوٹی بیھ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ساجن ولد حسین شمبانی بگٹی موقع پر ہلاک اور ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح جتھے سے ہیں جس کو حرف عام میں ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان بھر میں ڈیتھ اسکواڈز اہلکاروں کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کیجانب سے نشانہ بنایا جاتا  رہا ہے۔