بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کل رات نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری کو نذر آتش کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وشبود کے ایریا زنڈیں داز کے مقام پر کل رات نامعلوم افراد سڑک تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشنری کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد جن کی تعداد 5 سے زائد تھی میونسپل کمیٹی وشبود کے ایریا زنڈیں داز میں سڑک کی تعمیراتی کمپنی کےمشینری کو نذر آتش کرکے فرار ہوگئے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پاکر نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی، تاہم واقعہ ملوث افراد کی گرفتاری یا دیگر حوالے سے ابتک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے۔