پشاور: فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، دو اہلکار ہلاک

400

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ورسک روڈ پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ورسک روڈ پر پاکستانی فورسز کی گاڑی کےقریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 فورسز اہلکار اور 3 شہری شامل ہیں۔

ایس پی ورسک محمد ارشد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔