وڈھ کشیدگی، ڈیتھ اسکواڈ کا اہم رکن ہلاک

1101

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں حالات بدستور کشیدہ ہے۔ آج دوران جھڑپ ایک شخص رحمت رخشانی ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ شخص خضدار کے علاقے نال کا رہائشی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق پاکستان فوج و خفیہ اداروں کی حمایت یافتہ مسلح جھتے ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔

رحمت رخشانی کے بارے میں علاقہ مکین دعویٰ کررہے کہ وہ خضدار و گردونواح کے علاقوں میں قوم پرست سیاسی کارکنوں کے اغواء، جبری گمشدگیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، چوری و ڈکیتوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آج وڈھ میں ہونے والے جھڑپوں میں رحمت رخشانی سمیت ڈیتھ اسکواڈ کے متعدد کارندے ہلاک ہوئے ہیں، تاہم دیگر افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔