مند: گھر پر راکٹ گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

400

کیچ کے علاقے مند میں جمعے کے شام نامعلوم سمت سے داغا گیا راکٹ ایک گھر پر گر گیا، راکٹ گھر پر گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے مند میں نامعلوم سمت سے داغا گیا راکٹ 1 گھر پر گرنے سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کیمپ پر حملے
کے دوران مبینہ طور پر فورسز کی جوابی کاروائی کے دوران ایک گولہ گھر پر گرا۔

خیال رہے کہ اس واقعے سے پہلے اسی علاقے میں مسلح افراد کیجانب سے پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر شدید حملہ کیا گیا تھا۔