مغوی فٹ بالرز کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے، سرفراز بگٹی کا دعویٰ

485

پاکستان کے نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیڑہ بگٹی سے اغوا کیے گئے 6 فٹبال کھلاڑیوں کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

وزیر اخلہ نے کہا کہ ڈیڑہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے اغوا ہونے والے فٹبالرز کی بازیابی کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کےلیے آپریشن جاری ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ گذشتہ روز ہی سیکیورٹی اداروں کو بازیابی کے لیے اقدامات کے احکامات جاری کردیے تھے ۔

جبکہ بلوچ ریپلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے ایکس پر لکھا ہے کہ پاکستانی فوج نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی اور اُچ کے علاقوں گنڈوئی، سوناری مٹ، سردار پتی، بشک، ڈیم اور لگڑ داون میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گن شپ ہیلی کاپٹر ان علاقوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے قریب بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید نوعیت کی جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔