مستونگ پارٹی رہنماء پر بم حملہ : جمیعت کا کل بلوچستان میں ہڑتال کا اعلان

280

جمعیت علماءاسلام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مستونگ بم حملے کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہوگا-

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان، و دیگر رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ مستونگ میں جے یو آئی کے قافلے پر بم حملے کی مذمت کرتے ہیں مستونگ واقعے کیخلاف جمعہ کو جمعیت کے تحت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاﺅن ہوگا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اصغر خان اچکزئی نے جمعیت علماءاسلام کی جمعہ کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ جمعیت علماءاسلام کے قافلے کو مستونگ میں بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ سمیت 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جو یو آئی کے مطابق پارٹی رہنماء کے کافلے کو اس وقت حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ بلوچستان کے علاقے منگچر میں ایک جلسے میں شرکت کرنے کے لئے جارہے تھے-

مستونگ دھماکے کے حوالے کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے “سی ڈی ٹی” نے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔