مستونگ میں مسلح افراد نے لیویز اہلکار کو قتل کردیا-
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ شہر میں بس اڈہ پڑی گنج میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے لیویز اہلکار عبدالظاہر ولد حاجی غلام محمد بنگلزئی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے-
فائرنگ کی زد میں آکر مزید دو افراد عطر شاہ ولد ظہور شاہ سکنہ کردگاپ اور عبدالخالق ولد عبدالقیوم مینگل زخمی ہوگئے ہیں-
مقامی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے۔