قلات: مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد

359

گذشتہ دنوں مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات کے علاقے گور، گزگ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جس کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی حسن نچاری کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو چند روز قبل مسلح افراد ان کے بیٹے کے ہمراہ لے گئے تھے، گذشتہ روز مذکورہ شخص کو ہلاک اور بیٹے کو رہا کردیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔