سندھ یونیورسٹی کا طالبعلم ساجن ملوکھانی جبری لاپتہ

104

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے پریس سیکریڑی سسی لوہار نے تازہ جبری گمشدگیوں پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اگست کو جبری گمشدگیوں کے عالمی دن پر سندھ بھر میں احتجاجوں کے باوجود پاکستانی فورسز ریاستی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز پاکستانی ایجنسیوں اور پولیس نے سندھ یونیورسٹی کے قانون کے شعبے شاگرد ساجن ملوکھانی کو حیدرآباد سے اپنے گاؤں جاتے ہوئے گرفتاری بعد جبری لاپتا کردیا ہے جبکہ اِس سے پہلے اس ایک ہی فیملی کے دو اور راول ملوکھانی، نعیم ملوکھانی کو قاضی احمد نوابشاہ اور ٹںڈو آدم سے اٹھاکر جبری لاپتہ کردیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فورسز سندھ میں انسانی حقوق کی شدید پائمالیوں اور جبری گمشدگیوں میں روز بروز اضافہ کرتی جا رہی ہیں۔ جِس پر ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل ، اقوامِ متحدہ اور تمام عالمی اداروں کے فورمز پر اپنا کیس رکھتے آئے ہیں اور اِس مسئلے پر عالمی اداروں کو ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ سندھ اور بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے غیر انسانی کردار اور انسانی حقوق کے پائمالیوں پر سخت نوٹس لیں اور عالمی دباؤ پیدا کریں ۔