خاران: پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

244

بلوچستان کے ضلع خاران میں نامعلوم افراد نے پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم تھانے کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ہے تاہم حملے کے باعث جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

دھماکے کے بعد خاران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔