خاران: پاکستانی فورسز پر مسلح حملہ

412

خاران میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

گذشتہ رات مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت علاقے میں شدید فائرنگ کی و دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

فورسز کو نشانہ بنانے کے بعد حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے جبکہ حملے میں نقصانات کے حوالے سے تاحال حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔