تہران: حانی گل اور شوہر کے اغواء و قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

688

ایران کے سرکاری نیوز ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گذشتہ ماہ مغربی بلوچستان کے علاقے ایران شہر سے اغواء اور بعدازاں قتل ہونے والے انسانی حقوق کے کارکن حانی گل اور اس کے شوہر سمیر کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق چھ رکنی ٹیم کو شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کئے ہیں ۔

نیوز ایجنسی کے مطابق مذکورہ گروہ نے حال ہی میں سمیر بلوچ اور ان کی حاملہ اہلیہ حانی گل بلوچ کو ایران شہر سے اغوا کیا اور انہیں سراوان کے آس پاس لے کر گئے اور تشدد کے بعد قتل کیا۔

یاد رہے کہ حانی گل اور سمیر بلوچ کو گذشتہ ماہ ایران سے اغواء کیا گیا تھا اور بعدازاں ان تیزاب پاشی سے مسخ شدہ لاشیں سرحدی علاقے مغربی بلوچستان سے برآمد ہوئی تھیں۔

حانی گل انسانی حقوق کی کارکن تھیں اور ان کے شوہر سمیر بلوچ اسکول استاد رؤف بلوچ کے بھائی تھے، جنہیں بلوچستان کے ضلع کیچ میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔