تھری ایڈیٹس میں لائبریرین کا کردار ادا کرنے والا اداکار چل بسا

218

بھارتی مشہور فلم تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھانے والا مشہور اداکار اکھل مشرا باورچی خانے میں کام کرتے ہوئے گر کر انتقال کرگئے۔

میڈیا کو بتایا کہ 58 سالہ اکھل گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے، وہ اسٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے، اس حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔

واضح رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔

اس کے علاوہ وہ کئی معروف فلموں میں بطور معاون اداکار بھی آئے جس میں شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ڈان شامل ہے۔

اکھل مشرا نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا جن میں اترن، دو دل بندھے ایک ڈور سے، پردیس میں ملا کوئی اپنا وغیرہ شامل ہیں۔