تربت پولیس کا بینک ڈکیتی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

337

ضلع کیچ میں پولیس نے ایک کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے تحصیل مند میں بینک ڈکیتی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

دعوے کے مطابق مسلح تنظیم کے 2 ارکان گرفتار کرکے 3 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ترجمان کیچ پولیس کے مطابق 23 اگست 2023ء کو نجی بینک سے دو مسلح ڈکیت ایک کروڑ چھتیس لاکھ چھپن ہزار دوسو اکاسی روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کی ۔

کیچ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بینک ڈکیتی میں ملوث مبینہ طور پر مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 افراد جان محمد اور نعیم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر ارکان امیر بخش عرف ملا فراز اور کماش جوک کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔