تربت: پاکستانی فورسز چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

400
فائل فوٹو

ہفتے کی شب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے جوسک میں ایف سی پوسٹ پر دستی بم سے حملہ ہوا تاہم ابتدائی طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق جوسک میں مغرب کے بعد نامعلوم افراد نے ایف سی 168 ونگ کی چوکی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پوسٹ کے قریب پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

وہاں پنجگوراطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے جمعہ اور ہفتہ کی شب پنجگور کے علاقے وشبود میں ایک موبائل ٹاور کو مشینری سمیت نظر آتش کردیا۔

آخری اطلاع تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، مگر اس سے پہلے ایسے حملوں کی ذمہ داریاں قبول کرتے رہے ہیں جن کا موقف ہے کہ مذکورہ ٹاورز ریاست کی جانب سے جاسوسی کے مقصد سے لگائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ہفتے کے روز بھوانی کے قریب گجر ہوٹل سے متصل کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ پر قائم گجر ندی پل کے ساتھ کریکر بم دھماکہ ہوا۔

ہائیٹ پولیس کے مطابق دھماکے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہے اور بم ڈسپوزل ٹیم وقوعہ کا معائنہ کررہے ہیں۔