بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
دارالحکومت کوئٹہ ہاکی چوک کے قریب کسٹم اہلکاروں کی ٹرک پر فائرنگ، ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور چھیپا ایمبولنس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔
کسٹم اہلکاروں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد ٹرک ڈرائیور کی شناخت محمد قسیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ جسکا تعلق قلعہ عبداللہ سے بتایا جاتا ہے۔
مقتول ڈرائیور کے رشتہ داروں کے مطابق اہلکاروں پر ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے انکی لواحقین کو سرکاری نوکریوں کی لالچ دی جارہی ہے اور ڈرا دھمکا کر ایف آئی آر درج نہ کرنے کے مختلف بہانے استمال کررہے ہیں ۔
وہاں حب سے آمد اطلاعات کے مطابق ساکران تھانہ کے ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی نعشیں جام میر غلام قادر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطبو ڈاکو مبینہ طور پر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقابلے میں تینوں ڈکیت ہلاک ہو گئے
دریں اثنا بلو چستان کے ضلع نصیر آباد کے علا قے ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مرا د جما لی میں اللہ والے چوک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قیدی شاخ کے رہائشی نظر محمد شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں پو لیس کے مطابق واقعہ برا نی دشمنی کا ساخسانہ بتا یا جا رہا ہے ۔