بلوچستان: حادثات و واقعات میں پانچ افراد ہلاک

110
فائل فوٹو

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ، کیچ، خضدار اور گوادر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند سورو میں کلہاڑی کے وار سے مقامی شخص شکیل مراد نامی شخص کو قتل کردیا گیا۔

مقتول کا تعلق مند کے علاقے ہوزئی سے ہیں۔

خضدار سے اطلاعات ہیں کہ زہری میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے تھانہ کیچی بیگ کے ایریا شہید چوک اسٹریٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا ہے۔

ادھر گوادر سے اطلاعات ہیں کہ میرین ڈرائیو پدی زر کے مقام پر نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال گوادر منتقل کردیا۔