بلوچستان: ایک شخص جبری لاپتہ، دو بازیاب

172
عدیل

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فوج نے ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے، جبکہ جبری گمشدگی کے شکار دو افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت عدیل ولد مراد جان کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور سندِ سر کا رہائشی ہے۔ جس کو پاکستانی فوج نے 25 ستمبر کو پروم کے علاقے جیرک میں گولڈ سمت لائن سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے نوجوان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ تیل کے کاروبار سے وابستہ تھا جس کو گاڑی سمیت پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مذکورہ نوجوان کو پاکستانی فوج نے ستمبر دوہزار انیس کو حراست میں لے دو سالوں تک لاپتہ رکھنے کے بعد چھوڑ دیا تھا تاہم آج ایک بار پھر انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب 27 جون کو آواران سے حراست بعد لاپتہ ہونے والے قادر بخش ولد دوست محمد اور زاہد ولد دلبود حراست سے بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔