ایف سی ٹیکس لینے کے باجود سیکورٹی دینے میں ناکام ہے – کول مائنز ایسوسی ایشن

218

کول ایسوسی ایشن سپلائرز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امان اللہ ناصر، ضلعی چیئرمین فخرالدین، اخندزادہ پیٹی ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب ناصر ،معراج ایریا پیٹی ٹھیکیداران کے رہنمائ ظریف خان ناصر ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عبدالعزیز ترین ،ضلعی رہنماہ ڈاکٹر نذیر احمد ناصر ،مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر ملک شاہ محمد ناصر ،پی ٹی آئی کے رہنمائ ابراہیم خان کاکڑ اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی 230 فی ٹن سیکورٹی ٹیکس لینے کے باجود سیکورٹی دینے میں ناکام ہے۔ مائننگ ایریا کے ٹھیکیداران از خود سیکورٹی دیکر کانوائے کو فورٹ منرو تک ذاتی سیکورٹی میں پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ ہونے کے باجود معراج ایریا، سردار اکبر خان ناصر ایریا اتفاق ایریا اور دیگر متعدد ایریے تاحال بند ہیں۔ جہاں سے نہ ہی نکاسی اور نہ ہی کوئلہ لوڈنگ کی جاتی ہے۔گزشتہ کئی مہینوں سے ٹیکس جمع ہونے کے باوجود امن وامان کی صورتحال بحال نہیں ہوسکی ہے۔ٹرکوں پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا جاتا ہے جبکہ ایک ٹرک کو سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگا کر نزر آتش کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر کے بعد 230 روہے فی ٹن ٹیکس جمع نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ 25 ستمبر تک سابقہ طرز پر معاہدے پر عملدر آمد کرکے ٹرکوں کو فورٹ منرو تک سیکورٹی دی جائے۔ کول ایجنٹ سے ٹیکس وصولی بند کیا جائے۔ مائنز ایریا میں لیبر ،ٹرکوں اور ایجنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ جن ٹرکوں کا نقصان ہوا ہے ان کا فوری طور پر ازالہ کرکے ادائیگیاں کی جائیں۔ کول مائنز کمیٹی کے فیصلوں پر عملدر آمد یقینی بناکر کول مائنز میں کوئلے کی نکاسی اور لوڈنگ کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ،برگیڈئیر لورالائی اسکاٹس ،کمشنر لورالائی ڈویڑن ڈی سی دکی اور دیگر متعلقہ حکام صورتحال کا نوٹس لیکر امن وامان یقینی بنائیں بصورت دیگر 25 ستمبر کے بعد غیر معینہ مدت تک روڈ بند کرکے بھر پور احتجاج اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔