اپنے غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔ عارف، شاہجان بلوچ

1716

بلوچ زبان کے نامور فنکار عارف بلوچ اور شاہجان داؤدی نے ہفتے کے روز بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بلوچی زبان کے شاعر مبارک قاضی کے گھر پر فاتحہ خوانی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ جس رات مبارک قاضی وفات پا چکے تھے ، ایک شادی کے سلسلہ میں میوزیکل پروگرام میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا میں لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ قاضی کی وفات قوم سمیت ہمارے لئے ایک عظیم نقصان ہے اور ہم اپنے غلطی پر قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

دریں اثنا بلوچی زبان کے شاعر مبارک قاضی کی وفات کے ایک ہفتے بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد انکی گھر اور قبر پر خاصری دینے جارہے ہیں ، جبکہ بلوچستان سمیت دنیا کے بعض ممالک میں کمیونٹیز کی طرف سے انہیں مختلف طریقوں سے خراج عیقیدت پیش کی جاری ہے ۔