ہرنائی: پنجاب کے رہائشی شخص کی لاش برآمد

538

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے کچھ روز قبل اغواء ہونے والے پنجاب کے رہائشی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

زیارت ہرنائی کراس سے اغواء ہونے والے ارشاد محمود ولد بشیر احمد سکنہ شیخوپورہ، پنجاب کی مسخ شدہ لاش کچ ہرنائی روڈ سے تقریباً دوکلیومیڑ دور ویرانے میں لیویز اہلکاروں کو ملی ہے۔

لاش کو لیویز نے تحویل میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا۔

مذکورہ شخص کے ہمراہ دیگر چار افراد کو مسلح افراد نے اس وقت اغواء کیا تھا جب وہ زیارت روڈ پر سفر کررہے تھیں، دیگر افراد بھی پنجاب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں تاہم ان کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہے۔