ہرنائی سے ایک شخص جبری لاپتہ

177

بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے میاں کور کے رہائشی صوبدار ولد گلزار ٹینگانی کو چار روز قبل پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے مذکورہ شخص کو ہرنائی بازار سے اس وقت حراست میں لیا جب وہ سودا سلف خریدنے میں مصروف تھا۔

لاپتہ ہونے والا شخص زمینداری کے شعبے سے وابسطہ تھا۔