گوادر: نوجوان نے خودکشی کرلی

192

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر سے اطلاعات ہیں کہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت زاہد سکنہ گوادر کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعہ ساحلی شہر گْوادر میں پیش آیا ہے۔ جہاں مذکورہ نوجوان نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں خودکشی کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے ہیں۔