کوئٹہ: فورسز کے پوسٹ پر حملہ، ہلاکتوں کی تصدیق

694

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔

فورسز پوسٹ کو کوئٹہ کے علاقے ولی تنگ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیم متحرک ہیں، ماضی میں بھی مذکورہ کیمپ پر حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) قبول کرچکی ہے